تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم نو مکمل

رانا نفیس حسین قادری صدر، امجد حسین چوہدری ناظم منہاج القرآن لاہور منتخب
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد کی مبارکباد

Tanzam e nou TMQ Lahore zone

لاہور (26جولائی2023) تحریک منہاج القرآن لاہورکی تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ رانا نفیس حسین قادری کو صدر منہاج القرآن لاہور اور امجد حسین چوہدری کو ناظم منہاج القرآن لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے رانا نفیس حسین قادری اور امجد حسین چوہدری کوذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کو پورے لاہور میں آرگنائز کیا جائے، مزید متحرک کیا جائے، عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے اور یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچائیں۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائے اور عہدیداران و کارکنان کو مزید متحریک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم، امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان متحرک اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top