شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف کردہ کتبِ حدیث ”المنہاج السوی“ کی آڈیو بک تیار

آڈیو بک کی تقریب رونمائی 4 نومبر کو ہو گی
المنہاج السوی 16 ابواب، 11 سو احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے

Al Minhaj al Sawi min al Hadith al Nabawi

لاہور(27 اکتوبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف کردہ شہرہ آفاق کتب حدیث ”المنہاج السوی“ کی آڈیو بک تیار ہو گئی ہے۔ یہ آڈیو بک بین الاقوامی شہرت یافتہ نقیب و صداکار تسلیم احمد صابری کی آواز میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس آڈیو بک کی تقریب رونمائی 4 نومبر 2023ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہو گی۔ تقریب رونمائی سے علمائے کرام، علوم دینیہ کے اساتذہ و محققین اور علمی حلقوں کی ممتاز شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔ ”المنہاج السوی“ 16 ابواب اور 11 سو احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران شیخ الاسلام کی سرپرستی میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے علوم الحدیث پر شاندار علمی و تحقیقی کام ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ اس آڈیو بک کی تیاری کا مقصد ہر عمر اور طبقہ فکر کے افراد میں احادیث مبارکہ کی سماعت کا ذوق وشوق پیدا کرنا ہے اور اس علم اور فن کو زندہ رکھنا ہے کیونکہ قرآن مجید کے بعد احادیث مبارکہ ہی وہ مستند علم اور گائیڈ لائن ہے جس پر عمل پیرا ہو کر صراط مستقیم پر گامزن رہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو بک کے ذریعے ہر کلمہ گو مسلمان سفر و حضر اور جلوت و خلوت میں یہ احادیث مبارکہ سماعت کر سکتا ہے۔ نوجوانوں کو موبائل فونز میں سماعت کی سہولت دستیاب ہو گی اور دوران سفر بھی اس مستند ذخیرہ احادیث سے استفادہ کیا جا سکے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top