آغوش آرفن کیئر ہوم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کنگز الیون اور خان الیون نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا
پرنسپل آغوش گرامر ہائر سیکنڈری سکول عمران ظفر بٹ نے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے

Cricket Tournament Aghosh Orphan Care Home

لاہور (12 نومبر 2023) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کنگز الیون اور خان الیون کی ٹیموں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کنگز الیون نے خان الیون کے خلاف بہترین کھیل پیش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ چیمپئین کا اعزاز اپنے سر سجا لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور بہترین کھلاڑیوں مین انعامات تقسیم کئے گئے۔

پرنسپل آغوش گرامر ہائر سیکنڈری سکول عمران ظفر بٹ نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پر آغوش کمپلیکس کی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آئند بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہیں، کھیل بچوں میں نظم و نسق، احساس ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتوں کیلئے راہ ہموار کرتے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں۔کھیل طلبا کی ذہنی و جسمانی نشو و نما کیلئے بے حد ضروری ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top