8 کروڑ نیٹ استعمال کرنے والے نوجوانوں تک مستند دینی علم پہچانا چیلنج ہے، ڈاکٹر میر آصف اکبر

علمائے حق سوشل میڈیا پر جاری فکری دہشت گردی کا راستہ روکیں، ناظم اعلیٰ نظام المدارس
منہاج القرآن کی طرف سے دینی معلومات پر مشتمل آڈیو بکس کا اجراء خوش آئند ہے

Mir Asif Akbar Nazim e Aala Nizam ul Madaris Pakistan

لاہور (10 نومبر 2023) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ 8 کروڑ نیٹ استعمال کرنے والے نوجوانوں تک مستند دینی علم پہنچانا آج کے دور کا اہم چیلنج ہے۔ منہاج القرآن کی طرف سے دینی معلومات پر مشتمل آڈیو بکس پراجیکٹ کا اجراء خوش آئند ہے۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر جاری فکری دہشتگردی سے بچانا ہوگا اس کے لیے علماء حق اپنا کردار ادا کریں اور مدارس دینیہ کو ڈیجیٹل میڈیا کے درست اور مثبت استعمال کی تربیت دیں۔ نظام المدارس پاکستان ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی تربیت فراہم کر سکتا ہے ہمارے پاس بہترین ایکسپرٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے والے نفرت کے سوداگر دندناتے پھر رہے ہیں انھیں غلط معلومات اور قرآن و سنت کے غلط مطالب و مفاہیم اور حوالہ جات سے بچانا علما کی دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں منہاج القرآن لائق صد مبارک باد کا مستحق ہے جس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نگرانی میں سوشل میڈیا پر اسلام کے بارے میں ہونے والے گمراہ کن پراپیگنڈا کا راستہ روکنے کے لیے آڈیو بکس کے نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر کے افرادکے لئے قرآن و سنت کی درست اور مصدقہ معلومات دستیاب ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 11 سو احادیث مبارکہ کے مجموعہ پر مشتمل ’’المنہاج السوی‘‘ آڈیو بک جاری کی ہے جس سے استفادہ ایمان کی استقامت اور مضبوطی کا سبب بنے گا، اور چلتے پھرتے سفر و حضر میں احادیث مبارکہ کو سنا جا سکتا ہے، اسی طرح سیرت طیبہ پر بھی متعدد آڈیو بکس تیار ہو چکی ہیں، نوجوانوں کو دین کی طرف لگانا اور ان کے دلوں کو مصطفوی تعلیمات سے روشن کرنا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کا مشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے درست دینی معلومات تک رسائی کے لیے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو باقاعدگی سے سنیں ان شاءاللہ تعالیٰ ان کے لیکچرز سن کر آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور دینی معلومات کی استعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top