چیئرمین سپریم کونسل کی فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں قائد ڈے کی تقریب میں شرکت

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری زید مجدہ نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک پُر وقار اور خوبصورت تقریب میں شرکت فرمائی۔ یہ تقریبِ تحسین حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کی گئی جس میں علمی و تحقیقی اور سماجی و ادبی شخصیات نے دانشِ عصرِ حاضر کی بارگاہ میں منظوم و منثور جذباتِ محبت و اِرادت کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محققِ دستورِ مدینہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرمایا کہ: حضور شیخ الاسلام اَطال اللہ عمرہ کی ذات ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس نعمت کی قدر کریں اور اُن کے مقام و منزلت کو پہچانیں، کیوں کہ:

تجھے معلوم بھی ہے کچھ، کہ صدیوں کے تفکر سے
کلیجہ پھونک کر کرتی ہے فطرت اِک بشر پیدا

آپ نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام کی ذات سے وہی فیض یاب ہوگا جو آپ کے ساتھ اپنا علمی وفکری اور حبی و اعتقادی تعلق مربوط و متصل رکھے گا۔ لہذا ہميں چاہئے کہ ہم اس مشن اور حضور شیخ الاسلام کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط و مستحکم کریں اور مسلسل رابطہ میں رہیں۔ بقول دانائے راز حکیم الامت علامہ محمد اقبال:

قوموں کے لیے موت ہے مرکز سے جُدائی
ہو صاحبِ مرکز تو خودی کیا ہے، خُدائی!

آپ نے قیادت کے ساتھ فکری ربط و اتصال کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئےانگلش کے ایک مقولہ کا حوالہ دیا کہ: Stay connected to stay protected ۔ یعنی محفوظ وہی رہے گا جو اپنی اصل کے ساتھ اپنا جڑا رہےگا، ورنہ دنیا کے فتنے اور شیطان کی خفیہ چالیں اُسے گمراہ کر دیں گی۔

تقریب کے آخر میں آپ نے حضور شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آپ کی درازیِ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ نیز آپ نے FMRi کو جمال و رعنائی کا عکاس اور دلکش و دلپذیر پروگرام منعقد کرنے پر خصوصی مبارک باد بھی پیش کی۔

تقریب میں مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر میر آصف اکبر، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، عین الحق بغدادی، شیخ عبد العزیز دباغ، عرفان یوسف، عبد الستار منہاجین، علامہ شاہد لطیف، سدرہ کرامت کے علاوہ مختلف مرکزی شعبہ جات کے سربراہان و نمائندگان اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تمام اسٹاف ممبران شریک تھے۔

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

Dr Tahir ul Qadri birthday celebration in FMRi 2024

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top