شب برات کے موقع پر منہاج القرآن کے زیر اہتمام دعائیہ تقاریب کا انعقاد

اللہ تعالیٰ شب برات میں خیر و برکت اور بھلائی کے امور تقسیم فرماتا ہے:ڈاکٹر حسن محی الدین
شب برات اعمال کا محاسبہ کر کے توبہ کرنے کی دعوت دیتی ہے:پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری
لاہور،کراچی،کوہاٹ میں منعقدہ شب برات کے روحانی اجتماعات سے خطابات

shab e barat MQI

لاہور(26فروری 2024)شب برات کے بابرکت موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں دعائیہ تقاریب، محافل قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کے تحت شب برات کی مرکزی تقریب جامع مسجد رحمانیہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک رات حضور نبی اکرم ﷺ کے وسیلہ سے اللہ کریم نے ان کی امت کو عطا کی ہے تا کہ گناہ گاروں کی بخشش کا سامان کیا جا سکے۔ شب برات کو برکت والی رات اس لئے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات خیر و برکت اور بھلائی کے کئی امور امت میں تقسیم فرماتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات اپنے بندوں کی مغفرت فرماتا ہے، سوائے مشرک اور اپنے بھائی سے بغض رکھنے والے کے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ بغض اور کینہ کو شرک کے برابر عمل قرار دیتا ہے۔ ہمیں اس رات یہ عہد کرنا ہو گا کہ ایک دوسرے کیلئے نفرت، بغض، کینہ، حسد کو ختم کر کے پیار، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ اللہ والوں سے محبت و سنگت بھی بخشش و مغفرت کا باعث ہے۔ خود کو صالح لوگوں سے جوڑ کر رکھیں۔ روحانی اجتماع میں قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، عتیق احمد چشتی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، سید ظفر اقبال شاہ، مفتی مکرم خان قادری، مرزا جنید علی، مفتی محمد اعجاز ملک قادری، چوہدری محمد حسین، زاہد لطیف، جواد انصاری، زاہد راجپوت، ثنا نوید و دیگر نے شرکت کی۔

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

دربار عالیہ گمگھول شریف کوہاٹ میں شب برات کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ اس بابرکت رات اللہ تعالیٰ معافی مانگنے والوں کو معاف فرما دیتا ہے اورجو لوگ رحم کے طالب ہوتے ہیں ان پر رحم فرماتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس رات اللہ تعالیٰ خاص طور پر نزول رحمت فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شب برات کی بابر کت رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے خالق کائنات کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ ہمیں اپنے احوال سنوارنے کیلئے اپنی خواہشات کو اپنے خالق حقیقی کی مرضی کے تابع کرنا ہو گا۔

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

جامع شیخ الاسلام لاہور میں شب برات کے موقع پر محفل قرات و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ وزرات امور دینیہ آزاد کشمیر مفتی محمد صادق نے خصوصی شرکت کی۔ قاری سید خالد حمید کاظمی نے تلاوت کلام مجید، محمد افضل نوشاہی، ظہیراحمد بلالی، قاری امجد بلالی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ عبد الستار نیازی اور ظہور احمد فیضی نے خطابات کئے۔ اجتماع میں علامہ رانا محمد ادریس،علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، جواد حامد و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

shab e barat MQI

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top