لاڑکانہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 01 مارچ 2024ء

Dr-Hassan-Qadri-adressing-khutba-Jummah-2024-03-01-1

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران لاڑکانہ جناح باغ چوک جامع مسجد قاسمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ کے بغیر کوئی عمل قابلِ قبول نہیں۔ ایمان کا موضوع محبت ہے اور محبت کا مرکز و محور حضور سرور دوعالم ﷺ کی ذاتِ گرامی ہے۔

محبت رسول ﷺ ہی ایمان کی اصل ہے، کسی شخص کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی جان، مال، اولاد، والدین اور اعزاء و اقارب سے بڑھ کر آقا علیہ السلام سے محبت نہ کرے۔

محبت و عشق رسول ﷺ حفاظت ایمان کی ضامن ہے۔ آج کے دور میں آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کی محبت، عشق، غلامی کے بغیر ایمان کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ ہمارے ایمان اور اس کے استحکام کا واحد ذریعہ محبت و عشق رسول ﷺ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اُمتِ محمدیہ پر فرض کیا ہے کہ وہ حضور علیہ السلام کی محبت، اطاعت، اتباع اور تعظیم اختیار کرے۔

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ اور تحریک منہاج القرآن کا مشن محبت و عشق مصطفیٰ ﷺ کا فروغ ہے۔ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی ناموس اور عقیدہ ختم نبوت پر حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم اور تحریک منہاج القرآن پچھلی 4 دہائیوں سے پہرہ دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ آپ اپنی اور آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے آقا کریم ﷺ کے عشق کے اس کاروان منہاج القرآن کا حصہ بنیں اور حضور علیہ السلام کی محبت، الفت، اطاعت، اتباع اور تعظیم کا پیغام گھر گھر لے کر جائیں تاکہ ہمارا معاشرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والا مصطفوی معاشرہ بن سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top