لاڑکانہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گھر تعمیر کرکے متاثرین سیلاب کے حوالے کر دیے

مورخہ: 01 مارچ 2024ء

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرینِ سیلاب کیلئے نئے تعمیر کیے گئے گھروں کی چابیاں متاثرہ خاندانوں کے سربراہان میں تقسیم کیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاڑکانہ میں گھر تعمیر کرکے متاثرین کے حوالے کر دیئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ قدرتی آفات میں فوری امداد کی فراہمی ہو یا سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو، ہزاروں یتیم بچے بچیوں کی کفالت ہو یا لاکھوں افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس کا انعقاد، صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہزاروں واٹر پمپس ہوں یا معاشرے سے بھوک و افلاس کے خاتمے کیلئے مختلف شہروں میں رعایتی دسترخوانوں کا قیام، قوم کے مستقبل لاکھوں نوجوانوں کے لئے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہو یا ہزاروں بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے کے ہر طبقہ کے ضرورت مند اَفراد کی دادرسی کا اہتمام کر چکی ہے اور ان شاء اللہ اپنے نمائندگان اور عطیہ کنندگان کے تعاون سے فلاحِ انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

گھروں کی ہینڈنگ اوور کے دوران بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر حیات کنٹری ڈائریکٹر، مظہر محمود علوی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ، منصور قاسم اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس، سیف اللہ خان بھنگر، غلام مصطفی، علی قریشی، مشتاق علی قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

Minhaj Welfare Foundation give kyes to Salab Mutasreen

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top