معروف صنعت کار ابراہیم شیخ کی قیادت میں تاجروں کے وفد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا خصوصی دورہ
مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، حفیظ الرحمٰن چودھری و دیگر قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا

ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اس موقع پر وفد کو منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کی سرپرستی میں مختلف تعلیمی، فلاحی و دینی منصوبہ جات کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآں فرقہ واریت سے پاک عالمِ اسلام اور اتحادِ امت کیلئے برسرِ پیکار ہے۔ منہاج القرآن تعلیم کے فروغ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ جات قائم کر رہا ہے جن میں علم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے وفد کو آغوش آرفن کیئر ہومز، تحفیظ القرآ انسٹیٹیوٹ اور بیرونِ ممالک خدمتِ دین کے فروغ میں کوشاں اسلامک سینٹرز کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر شیخ ابراہیم اور وفد میں شریک مہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآں کے تعلیمی ادارہ جات نئی نسل کی جدید خطوط پر تعلیم و تربیت کے حوالے سے جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ مثالی ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مد ظلہ العالی کے تصنئف و تالیف کے کام کو بے حد سراہا اور کہا کہ شیخ الاسلام آئندہ نسلوں کیلئے گراں قدر علمی و تحقیقی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وفد میں سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ذیشان خلیل، عہدیدار رائس و اجناس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور محمد رفیق، بزنس مین سہیل مسعود، سی ای او شوز مارکیٹ لاہور ملک ابوذر، سی ای او پیپر اینڈ بورڈ مارکیٹ اُردو بازار لاہور ملک غلام فرید، سینئر وائس چیئر مین پاکستان آٹو اینڈ انجینئرنگ پارٹس مینوفیکچرر اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن محمد عاصم رفیق، چیف ایگزیکٹو وائیٹل کیبلز حاجی خالد محمود، ڈائریکٹر Sphere Traders ہال روڈ حافظ عبدالرحمٰن شامل تھے۔


























تبصرہ