تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیرِاہتمام درسِ عرفانُ القرآن کی نشست کا انعقاد

حویلی لکھا: علامہ منہاج الدین قادری نے درسِ عرفانُ القرآن کی بابرکت نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید محض تلاوت یا ثواب حاصل کرنے کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جس کا اصل مقصد انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح ہے۔ اگر ہم اپنی ذاتی، خاندانی، معاشرتی اور قومی زندگی کو قرآن کے اصولوں کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرہ امن، عدل اور اخوت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بالخصوص قرآن فہمی کی طرف متوجہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہی نسل مستقبل کی معمار ہے۔ اگر نوجوان قرآن کے پیغام کو سمجھ کر اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا لیں تو ایک صالح، باکردار اور مضبوط قوم کی تشکیل ممکن ہے۔ دروسِ عرفانُ القرآن کا مقصد معاشرے میں فکری و روحانی بیداری پیدا کرنا اور لوگوں کو فہمِ قرآن سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس عظیم علمی و روحانی پروگرام کے کامیاب انعقاد کے ذریعے حق ادا کر دیا ہے۔
نشست میں منہاج القرآن علماء کونسل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران، رفقاء اور کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
حویلی لکھا کی تاریخ میں دروسِ عرفانُ القرآن کی اس نشست میں شرکاء کی غیر معمولی تعداد کے باعث ہال مکمل طور پر بھر گیا جبکہ متعدد مرد و خواتین کو ہال سے باہر بیٹھ کر خطاب سننا پڑا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

























تبصرہ