منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد

مورخہ: 18 مئی 2026ء

ڈاکٹر محمّد رفیق نجم اور معروف سماجی راہنما مشعال یٰسین ملک کی خصوصی شرکت و گفتگو

MWF Organizes Grand Collective Wedding Ceremony

راولپنڈی: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیرِاہتمام ایک مسیحی جوڑے سمیت چھ مستحق گھرانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمّد رفیق نجم اور معروف سماجی راہنما مشعال یٰسین ملک نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو عظیم عزت و مقام عطا کیا ہے اور بیٹی کو رحمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث غریب والدین کے لئے بیٹی کی شادی ایک بڑا امتحان بن چکی ہے، تاہم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیّر حضرات اور ڈونرز کے تعاون سے ہر سال سینکڑوں خاندانوں کو خوشیوں سے ہمکنار کر رہی ہے۔

سماجی راہنما مشعال یٰسین ملک نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی فلاحی، سماجی اور انسان دوست خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمتِ انسانیت پر مبنی کاوشیں معاشرے کے لئے مثال بن چکی ہیں۔ انہوں نے دلہنوں سے خصوصی ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔

مرکزی ناظم تنظیمات شمالی پنجاب سیّد محمود الحسن جعفری نے دلہا و دلہن اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو معاشرے کے لئے امید کی کرن قرار دیا۔

تقریب میں ہر جوڑے کو تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے قیمتی تحائف دیے گئے جن میں فرنیچر، الیکٹرانکس، بستر، برتن اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ باراتیوں کی آمد پر دلہا اور دلہنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں پرتپاک استقبال کے ساتھ ہال میں خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن انار خان، صدر اسلام آباد زون راو جاوید انجم، جسٹس (ر) ظہیر احمد قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد فاروق قاضی، ایگزیکٹو ممبر نوید کنول، سینئر وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز دوست محمّد جان اور نائب صدر آصف جاوید، مخدوم زادہ علامہ محمد ادریس ہاشمی (کوٹہ)، پاسٹر عارف مسیح، رفاقت علی زاہد، محمّد سلیم اعوان دیوانہ، کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظہرالحق قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی عہدیداران سمیت مختلف سماجی، تجارتی، سیاسی شخصیات سمیت الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔ اختتام پر نوبیاہتا جوڑوں کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top