رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مہر محمد ارشد کے بھائی مہر محمد مشتاق مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منہاج ہاؤس لالہ موسیٰ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ: 04 جون 2026ء

Prayer Gathering for Late Mehar Muhammad Mushtaq 2026

منہاج ہاؤس لالہ موسیٰ میں رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مہر محمد ارشد کے بھائی مہر محمد مشتاق مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات اور ضلع بھر کی تحصیلات سے تعلق رکھنے والے قائدین، کارکنان اور رفقاء نے بھرپور شرکت کی۔

مرحوم مہر محمد مشتاق آڑتی، مہر محمد ارشد (رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس) اور مہر محمد عارف کے بھائی جبکہ مہر ذیشان ارشد اور مہر محمد طاہر ارشد کے چچا تھے۔ تقریب میں مرحوم کی دینی، اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ دعائیہ تقریب سے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے اپنے خطاب میں مرحوم کی دینی وابستگی، حسنِ اخلاق اور مشنِ منہاج القرآن کے لیے اس خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان ہمیشہ سے دین اور تحریک کے لیے مخلصانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Prayer Gathering for Late Mehar Muhammad Mushtaq 2026

Prayer Gathering for Late Mehar Muhammad Mushtaq 2026

Prayer Gathering for Late Mehar Muhammad Mushtaq 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top