انسان صرف جسم، ظاہری شکل و صورت یا مادی وجود کا نام نہیں بلکہ باطن، قلب اور روح کا نام ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تقریبِ تحسین و تقسیمِ انعامات میں خصوصی شرکت و خطاب

مورخہ: 11 جون 2026ء

تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زونز، اضلاع اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد

Dr Hassan Qadri Addresses Appreciation and Awards Ceremony 2026

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریبِ تحسین و تقسیمِ انعامات میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زونز، اضلاع اور فورمز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسلسل محنت، دعوتی سرگرمیوں اور رفاقت سازی کے ذریعے ہزاروں افراد کو منہاج القرآن کے ساتھ جوڑنے والے کارکنان لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے بالخصوص تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو مصطفوی مشن کی ترقی میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے "انسان کی حقیقت" پر تفصیلاً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان صرف جسم، ظاہری شکل و صورت یا مادی وجود کا نام نہیں بلکہ باطن، قلب اور روح کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے ظاہری وجود کو اس کے باطنی وجود کی حفاظت اور پرورش کے لیے بنایا ہے، جبکہ حقیقی کامیابی باطن کی اصلاح، تزکیۂ نفس اور قربِ الٰہی کے حصول میں ہے۔ آج کا انسان اپنی پوری زندگی ظاہری وجود کی آسائشوں اور ضروریات پوری کرنے میں صرف کر دیتا ہے مگر اپنے باطن، روح اور قلب کی اصلاح سے غافل رہتا ہے۔ قرآن مجید کے مطابق ہر وہ شخص کامیاب ہے جو اپنے نفس کا تزکیہ کرے اور اپنے باطن کو پاکیزہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی باطنی تربیت اور اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ نے اولیاء، صالحین اور اہلِ اللہ کی صحبت کو ذریعہ بنایا ہے۔ اللہ والے انسان کے باطن کو زندگی، نور، اخلاص، محبت اور معرفت عطا کرتے ہیں۔ ان کی صحبت انسان کو حرص، لالچ، بغض، حسد، نفرت اور دیگر روحانی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن کی صورت میں ایک ایسا جامع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں علم و عرفان، محبتِ رسولﷺ، خدمتِ انسانیت، دعوت و تربیت، اخلاق، روحانیت، تحقیق اور اصلاحِ احوال کے تمام ذرائع یکجا موجود ہیں۔ منہاج القرآن درحقیقت ایک ایسا علمی و روحانی دسترخوان ہے جہاں ہر طبقۂ فکر کے لیے رہنمائی اور تربیت کا سامان موجود ہے۔

انہوں نے اختتام پر کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دعوتی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں کیونکہ دعوت ہی ایک کارکن کی روحانی غذا اور تنظیمی زندگی کی اصل قوت ہے۔ جب تک دعوت و رفاقت سازی اور خدمتِ دین کا عمل جاری رہتا ہے، انسان کا باطن مضبوط اور زندہ رہتا ہے۔ نئی نسلوں کی تربیت، مراکزِ علم کے فروغ، حلقہ جاتِ درود و سلام، شب بیداریوں اور دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں محبت، رواداری اور اخلاقِ حسنہ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان اپنے باطن کی اصلاح کر لے تو معاشرے سے جھگڑے، نفرتیں اور اختلافات خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے تقریب میں پوزیشنز اور عمدہ کارکردگی پر ڈویژنل، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر جملہ فورمز کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا۔

تقریب سے ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے بھی خطاب کیا، جبکہ رانا محمد ادریس قادری، سردار شاکر خان مزاری، راجہ زاہد محمود قادری، حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام، بابر چودھری، ظفر اقبال شاہ، سردار عمر دراز خان، علامہ منہاج الدین، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، اسامہ مشتاق، لبنیٰ مشتاق، عائشہ مبشر، حافظہ سحر عنبرین سمیت تحریکِ منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین، صوبائی و ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top