فیصل آباد میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کے چھٹے روز حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ محمد سرفراز قادری کے خصوصی لیکچرز ، سیشن میں ممتاز علماء اور خواتین وکلاء سمیت مرد و خواتین کی بھرپور شرکت
فیصل آباد میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کے چھٹے روز حافظ محمد سعید رضا بغدادی اور علامہ محمد سرفراز قادری کے خصوصی لیکچرز ، سیشن میں ممتاز علماء اور خواتین وکلاء سمیت مرد و خواتین کی بھرپور شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (EPD) کے زیرِ اہتمام فیصل آباد پریس کلب ہال میں جاری ’’ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز‘‘ کے چھٹے روز بھی مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
پہلی نشست میں ڈائریکٹر شعبہ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ (EPD) حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے تدریس کرتے ہوئے قرآنِ حکیم کی روشنی میں فکری، اخلاقی، روحانی اور معاشرتی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور شرکاء کو قرآن کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے علمُ التجوید اور عربی گرائمر کے موضوعات پر بھی جامع اور مفید لیکچر دیا۔
دوسری نشست میں علامہ محمد سرفراز قادری نے ترجمۃ القرآن اور فنِ خطابت کے موضوعات پر خصوصی تدریس فرمائی۔ انہوں نے مؤثر ابلاغ، دعوتی اسلوب اور قرآنِ مجید کے درست فہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کلاس میں ممبر نظریاتی کونسل و ممبر متحدہ علماء بورڈ حکومتِ پنجاب حافظ محمد امجد، سابق چیئرمین پنجاب بار کونسل ڈاکٹر عارف صدیقی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ احمد وحید قادری سمیت دیگر ممتاز علماء کرام، جید وکلاء اور ایڈووکیٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل آباد بار سے تعلق رکھنے والی 15 سے زائد خواتین وکلاء پر مشتمل ایک بڑے وفد نے بھی شرکت کی


















تبصرہ