منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
00 00 0000 ء
مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد
| نمبرشمار |
زون |
موجودہ تعداد |
فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد |
کل مستفید |
| 1 |
لاہور |
11800 |
18159 |
29959 |
| 2 |
جہلم |
9011 |
8296 |
17307 |
| 3 |
سرگودھا |
9976 |
15315 |
25291 |
| 4 |
فیصل آباد |
11140 |
5442 |
16582 |
| 5 |
راولپنڈی |
8810 |
8535 |
17345 |
| 6 |
گوجرانوالہ + گجرات |
18878 |
25235 |
44113 |
| 7 |
ملتان + وہاڑی |
14250 |
28140 |
42390 |
| 8 |
اٹک |
9516 |
11248 |
20764 |
| 9 |
سرحد |
2249 |
10239 |
12484 |
| 10 |
بلوچستان |
2060 |
2584 |
4644 |
| 11 |
سندھ |
3560 |
3460 |
10580 |
| 12 |
کشمیر |
15680 |
25678 |
41358 |
|
|
|
116930 |
162331 |
282457 |
منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان (MEB)
منہاج ایجوکیشن بورڈ کا قیام منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ ہی 1997ء میں عمل
میں لایا گیا۔ یہ MES کا ایک ذیلی شعبہ ہے اس میں بہت سے احباب مختلف اوقات میں اپنی
اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے اوربورڈ کی تعمیر و ترقی میں شبانہ روز کاوشوں سے اپنی
بساط کے مطابق خدمات سرانجام دیں۔
قیام کا مقصد
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے اس وقت ملک کے طول و عرض میں
پھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر، ارضِ وطن کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں منہاج سسٹم
آف سکولز کی
خوشبو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نہ پہنچی ہو۔ پاکستان میں کسی غیر سرکاری تنظیم
کا یہ سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے جو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چل رہا ہے۔
ان سکولوں کو دوسرے تعلیمی اداروں سے نمایاں اورممتاز کرنے کےلئے منہاج ایجوکیشن
بورڈ قائم کیا گیا جو ہر صوبے اور علاقے کےلئے مختص کردہ نصاب کے مطابق مختلف Date
Sheets کے ساتھ نرسری تا دہم سمیسٹر ستمبر، دسمبر اور نرسری سے لے کر جماعت ہشتم
کے سالانہ امتحانات مرکزی سطح پر Arrange کرتا ہے۔ اس طرح نرسری سے ہشتم تک تمام
کلاسوں کے تمام مضامین کے امتحانات مرکزی سطح پر لینا یہ صرف منہاج ایجوکیشن بورڈ کا
ہی خاصہ ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی بورڈ یا تنظیم خواہ وہ سرکاری ہو یا غیرسرکاری
ایسا نہیں کر پا رہے۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے فرائض
- رجسٹرڈ سکولوں کی منظوری برائے امتحانات دینا۔
- MES کے علاوہ دوسرے تعلیمی اداروں کی منظوری برائے امتحانات دینا۔
- سکولوں کی MES کے ساتھ رجسٹریشن اورمنظوری (Recognition) برائے امتحانات کے کارڈ
جاری کرنا
- رجسٹرڈ سکولوں کے بچوں کی امتحانات کےلئے رجسٹریشن کرنا اور رجسٹریشن کارڈ جاری
کرنا۔
- ہر صوبے یا علاقے کے سکولز کی سالانہ امتحانات کےلئے رجسٹریشن کرنا۔
- تمام سکولوں سے داخلہ فارم بمع امتحانی فیس مقررہ تاریخ تک وصول کرنا اور اس کا
زون وائز ریکارڈ رکھنا۔
- ہر سال امتحانی پالیسی تیار کرنااور سکولوں کو بھجوانا۔
- جوابی کاپیاں ، تمام امتحانی پروفارمے ہر سال مطلوبہ تعداد کے مطابق پرنٹ کروانا
اور سکولو ں کو بھجوانا۔
- سالانہ امتحانات کےلئے پرچے سیٹ کرنا اوران کی Composing کروانا۔
- سالانہ امتحانات کے لیے نگران عملہ کا تقررایجوکیشن انسپکٹرکے تعاون سے کرنا۔
- ایجوکیشن انسپکٹر کے تعاون سے ہرعلاقے میں سالانہ امتحانات Date Sheets کے مطابق
منعقدکراونا۔
- پرچہ جات کی مارکنگ ضلعی /زونل سطح پر کوارڈینیٹرز/ ایجوکیشن انسپکٹر کی
موجودگی میں کروانا۔
- ہر زون / صوبے کا رزلٹ گزٹ کی صورت میں مرتب کروانا۔
- زون کی سطح پر ہر جماعت کے پہلے تین پوزیشن ہولڈر طلباء/ طالبات کو MEB کی طرف
سے سنداتِ امتیاز بھیجنا۔
- امتحانات میں پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لینا اور آئندہ کےلئے ان کی تلافی کی کوشش
کرنا۔
- امتحانات اور MEB سے متعلقہ تمام ڈاک موصول ہونے والی ڈاک کا ڈائریکٹر/ڈپٹی
ڈائریکٹر MES کی راہنمائی سے جواب ارسال کرنا۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ کا دیگر بورڈز سے موازنہ
پاکستان کے ہر سول ڈویژن میں ایک انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم
ہے۔
جس کے ذمہ اس ڈویژن کے تین ، چار اضلاع کے سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سکولوں کے میٹرک
اورایف اے /ایف ایس سی دو کلاسوں کے امتحانات لینا ہے۔ ہر بورڈ بنیادی طور پردو
شعبہ جات پرمشتمل ہوتا ہے۔
- شعبہ رجسٹریشن
- شعبہ امتحانات
شعبہ رجسٹریشن سیکرٹری کے زیر کنٹرول ہوتا ہے اور اس کی معاونت کےلئے ایک اسسٹنٹ
سیکرٹری اور دیگر سٹاف تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی طرح شعبہ امتحانات
میں ایک کنٹرولر ہوتا ہے اور اس کی معاونت کےلئے ایک ڈپٹی کنٹرولر اورپانچ اسسٹنٹ
کنٹرولر ہوتے ہیں جبکہ دیگر عملہ تقریبا 200 سے 250 افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ سیکنڈری
سکولوں میں کلاس نہم میں داخل ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن بغیر لیٹ فیس کے مئی کے آخری
ہفتہ تک ہوتی ہے اور اس کے بعد تین گنا فیس کے ساتھ ستمبر کے آخری ہفتہ میں رجسٹریشن
بالکل بند کر دی جاتی ہے یعنی کہ امتحان دینے والے طلبائ/ طالبات تقریبا ڈیڑھ سال
پہلے رجسٹرڈ ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ایف۔ اے/ ایف ایس سی کے امتحان کےلئے بھی رجسٹریشن
گیارہویں جماعت کی مقررہ تاریخوں میں کی جاتی ہے۔ چنانچہ بورڈ کے پاس امتحانی مواد
چھپوانے اور دیگر تیاری کےلئے تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوتا ہے۔
جبکہ منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات
اور وفاقی علاقہ اسلام آباد سمیت کل تقریبا572 سے زائدمنہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت
چلنے والے تعلیمی اداروں کے بچوں کی رجسٹریشن نرسری سے لے کر دہم جماعت تک کرتا ہے اگر
نظرعمیق سے دیکھا جائے تو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت منہاج بورڈ کا ورک لوڈ
پاکستان کے تمام (BISE) کے برابر بنتا ہے کیونکہ MEB کو چاروں صوبہ جات کے نصاب اور
Patten کے مطابق پرچہ جات کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔
اسی طرح منہاج ایجوکیشن بورڈ کے دیگر امورمیں داخلہ فارم، رجسٹریشن فارم ،
امتحانی پالیسی اور چاروں صوبوں اورشمالی علاقہ جات کےلئے الگ الگ ڈیٹ شیٹ کی
تیاری، پرنٹنگ اور سکولوں کوترسیل، امتحانات کےلئے نگران عملہ کاتقرر ، امتحانات کا بروقت
انعقاد، پیپر مارکنگ ، سکول اورزون کی سطح پر رزلٹ کی تیاری،رزلٹ گزٹ کی تیاری
اورزون کی سطح پر اول، دوم اورسوم آنے والے طلباءطالبات کو سندات امتیاز
بھجواناشامل ہے۔
اگرچہ دیگر Institutions کی طرح منہاج ایجوکیشن بورڈ میں بھی بہتری کی بہت
گنجائش موجود ہے مگر محدود وسائل اور محدود سٹاف کے ساتھ MESکے تعلیمی اداروں کے معیار
تعلیم کوبہتر سے بہتر کرنے میں MEB کا ایک اہم Role ہے۔ کوشش ہے کہ یہ بورڈ پاکستان کا
ایک مثالی بورڈ بن جائے اس کام کےلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اپنے مقرر کردہ اہداف کو
جلد سے جلد Achieve کرنے میں مصروف عمل ہے اور مجموعی طورپرMES کی کاوشوں سے انشاءاللہ
ملک پاکستان میں نہ صرف تعلیمی و شعوری بلکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔
شعبہ تحقیق نصاب
پس منظر
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی درسی کتب کی ضروریات
پوری کرنے کےلئے نصاب سازی کا کام جنوری 1993ء سے کیا گیا۔ مگر اکتوبر 1997ء
میں اس
مقصد کےلئے ایک ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ (DCR) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت
درسی کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے اور بڑی تیزی سے اپنے مقاصد کے حصول کےلئے سرگرم عمل ہے جملہ مضامین کی درسی کتب کو یوں مربوط اور منظم کیا جا رہا ہے کہ
نصاب تعلیم کی اسلامی تشکیل کے ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کیا جاسکے اور ملک
کے تمام سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم مہیا کیا جا سکے۔
مقاصد
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے شعبہ DCR کے اہداف و مقاصد درج ذیل ہیں۔
- نرسری سے لے کر گریجویشن کی سطح تک تمام کلاسوں کے جملہ مضامین کے نصاب کی اسلامی
تشکیل اور درسی کتب کی تیاری۔
- اس کے ذریعے طلبہ کو حقیقی مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک فعال رکن بھی
بنانا۔
- امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے مصطفوی انقلاب کا سپاہی بنانا۔
- نصاب تعلیم کے ذریعے طلبہ کو خود شناس اور خداشناس بنانا۔
- نصاب تعلیم کے ذریعے تعلق باللہ، ربط رسالت، رجوع الی القر آن اتحاد امت اور
مصطفوی انقلاب کا قیام عمل میں لانا۔
جب سے شعبہ تحقیق نصاب قائم کیا گیا تب سے اپنے مقاصد کے حصول کےلئے سرگرداں
ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کےلئے نتائج حاصل کر رہا ہے۔ اب تک منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (
MES) کا جو نصاب تیار ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ میں درسی
کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے۔ اب تک کل 41 کتب شائع ہو چکی ہیں جو کہ MES کے قائم
کردہ 572 سکولز اور MES سے ملحق اداروں میں بطور نصاب شامل ہیں۔
فہرست کتب تحقیق نصاب
| نمبرشمار |
تفصیل کتب |
اشاعت |
مؤلف |
ترتیب و تدوین |
| 1 |
منہاج عربی (اوّل) |
1999ء |
پروفیسر محمد نصر اللہ معینی |
زاہد عزیزحقانی، محمد سرور صدیق |
| 2 |
منہاج سائنس (اول) |
1999ء |
محمدسلطان قادر، محمد مالک، محمد وزیر خان |
محمد نواز سندھو، پروفیسرمحمد ناصر صدیقی |
| 3 |
منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ (اول) |
2001ء |
پروفیسرڈاکٹر شفیق فاروقی، مظہر شاہ |
کرنل (ر) پروفیسر شجر حسین |
| 4 |
منہاج ریاضی (اول) |
1999ء |
محمد نوید اقبال جنجوعہ |
زاہد عزیز حقانی |
| 5 |
منہاج انگلش(اول) |
1999ء |
پروفیسر ناصر صدیقی |
زاہد عزیز حقانی |
| 6 |
منہاج التعلیم (اول) |
2001ء |
عبدالواحد نقشبندی، محمد زاہد |
محمد رفیق سیال، محمدنصر اللہ معینی |
| 7 |
منہاج التعلیم پریپ (I) |
1998ء |
عبدالواحد نقشبندی، محمد زاہد |
نسیم اے چوہان |
| 8 |
منہاج ڈرائنگ،
کلرنگ اینڈ ہینڈرائٹنگ پریپ |
2001ء |
پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی |
کرنل(ر)شجر حسین شجر |
| 9 |
منہاج ڈرائنگ،
کلرنگ اینڈ ہینڈرائٹنگ نرسری |
2001ء |
مظہر حسین شاہ |
زاہد عزیز حقانی |
| 10 |
منہاج انگلش2 |
1999ء |
پروفیسر ناصر صدیقی |
زاہد عزیز حقانی |
| 11 |
منہاج التعلیم دوم |
2001ء |
پروفیسر نصر اللہ معینی ، محمد اختر ضیاء |
زاہد عزیز حقانی |
| 12 |
منہاج سائنس دوم |
1999ء |
محمد سلطان قادر، محمد وزیر خان |
محمد نواز سندھو، پروفیسر ناصر صدیقی |
| 13 |
منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ دوم |
2001ء |
پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی، مظہر شاہ |
مظہر حسین شاہ |
| 14 |
منہاج التعلیم برائے نرسریII |
1998ء |
عبدالواحد نقشبندی، محمد نعیم الدین چوہدری |
زاہد عزیز حقانی |
| 15 |
منہاج التعلیم برائے پریپII |
1998ء |
عبدالواحد نقشبندی، محمد نعیم الدین چوہدری |
زاہد عزیز حقانی |
| 16 |
منہاج ریاضی دوم |
1999ء |
محمد نوید اقبال جنجوعہ |
زاہد عزیز حقانی |
| 17 |
منہاج عربی دوم |
1999ء |
پروفیسر محمد نصراللہ معینی |
زاہد عزیز حقانی |
| 18 |
منہاج عربی گائیڈ دوم |
2002ء |
محمداقبال شریف |
محمد ظہور اللہ الازہری |
| 19 |
منہاج التعلیم سوم |
2002ء |
زاہد عزیز حقانی |
مظہر حسین شاہ |
| 20 |
منہاج سائنس سوم |
1999ء |
محمد وزیر خان، سلطان قادر |
مظہر حسین شاہ |
| 21 |
منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ سوم |
2001ء |
پروفیسر شفیق فاروقی |
مظہر حسین شاہ |
| 22 |
منہاج انگلش سوم |
1999ء |
پروفیسرناصر صدیقی |
مظہر حسین شاہ |
| 23 |
منہاج اردو گرائمر وانشاء پردازی سوم |
2002ء |
محمد اقبال شریف |
علامہ منظور الحسن |
| 24 |
منہاج ریاضی سوم |
2001ء |
محمد نوید اقبال جنجوعہ |
میاں سرور صدیق |
| 25 |
منہاج عربی سوم |
2000ء |
پروفیسر نصر اللہ معینی |
زاہد عزیز حقانی |
| 26 |
منہاج عربی گائیڈ سوم |
2002ء |
محمد اقبال شریف |
محمد نواز الازہری |
| 27 |
منہاج اردو چہارم |
2002ء |
منظور الحسن |
محمد اقبال شریف |
| 28 |
منہاج معاشرتی علوم چہارم |
2002ء |
رضیہ یاسمین |
محمد اقبال شریف |
| 29 |
منہاج سائنس چہارم |
2002ء |
پروفیسر شاہد رانا |
محمد اقبال شریف |
| 30 |
منہاج ڈرائنگ اینڈ کلرنگ چہارم |
2001ء |
پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی |
مظہر حسین شاہ |
| 31 |
منہاج اسلامیات چہارم |
2002ء |
حاجی غلام احمد |
محمد اقبال شریف |
| 32 |
منہاج عربی چہارم |
2002ء |
محمد نواز الازہری |
الشیخ کمال جلال محمد صادق (مصر) |
| 33 |
منہاج عربی گائیڈ چہارم |
2002ء |
محمداقبال شریف |
محمد نواز الازہری |
| 34 |
منہاج انگلش چہارم |
2002ء |
پروفیسر محمد نعیم |
کرنل (ر) فضل عمیم |
| 35 |
منہاج عربی پنجم |
2003ء |
محمد نواز الازہری |
محمد ظہور اللہ الازہری |
| 36 |
منہاج رہنمائے عربی پنجم |
2003ء |
محمد نواز الازہری |
محمد اقبال شریف |
| 37 |
منہاج کلرنگ اینڈ ڈرائنگ پنجم |
2001ء |
پروفیسر ڈاکٹر شفیق فاروقی، |
کرنل(ر)شجر حسین شجر |
| 38 |
منہاج اسلامیات ششم |
1997ء |
حافظ آصف محمود قادری، رحمت اللہ اچکزی |
زاہد عزیز حقانی |
| 39 |
منہاج اسلامیات ہفتم |
1997ء |
حافظ ذوالفقار علی، رحمت اللہ اچکزی |
زاہد عزیز حقانی |
| 40 |
منہاج اسلامیات ہشتم |
1998ء |
ظفر اقبال، خدا بخش سیالوی |
پروفیسر محمد رفیق سیال |
| 41 |
Teaching of English |
2002ء |
محمد محب النبی |
کرنل (ر) فضل عمیم |
شعبہ تربیت اساتذہ
معیار تعلیم کو بہتر بنانے کےلئے ملک بھر میں قائم شدہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
کے تحت تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے مرد، خواتین اساتذہ اور پرنسپلز کی فکری و
نظریاتی، تنظیمی و انتظامی، اخلاقی و روحانی اور پیشہ وارانہ تربیت اس شعبے کے ذریعے کی
جاتی ہے۔ اس کےلئے مرکزی اور علاقائی سطح پر تربیتی کیمپ مختلف اوقات میں
لگائے جاتے ہیں تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور منہاج سکول
کے طلبہ/ طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کریں اور آنے والے وقت میں پاکستان کی ترقی
کےلئے فعال کردار ادا کریں۔ ٹریننگ کے سلسلے میں درج ذیل طریقوں سے مدد لی جاتی ہے۔
- Lectures on selected topics
- Practical work
- Mutual discussions
- Video Programes
- Educational visits
کیمپ کے اختتام پر شرکاء کا Comprehensive Test لیا جاتا ہے اور اساتذہ کرام کو
سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی Teachers Training کےلئے سو
سے زائد کورس کرا چکی ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ مرکزی ٹریننگ کیمپ
برائے اساتذہ ہر سال منعقد ہوتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
| نمبر شمار |
سال |
تعداد اساتذہ |
| 1 |
1994ء |
140 |
| 2 |
1995ء |
175 |
| 3 |
1996ء |
237 |
| 4 |
1997ء |
250 |
| 5 |
1998ء |
272 |
| 6 |
1999ء |
260 |
| 7 |
2000ء |
275 |
| 8 |
2001ء |
290 |
| 9 |
2002ء |
285 |
| 10 |
2003ء |
300 |
| |
کل تعداد اساتذہ |
2484 |
شعبہ خدمات (سروسز ڈیپارٹمنٹ)
MES کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کومکمل یونیفارم، درسی کتب، رسید
بکس، نوٹ بکس، حاضری رجسٹر اور دیگر تدریسی سازو سامان کی فراہمی کےلئے شعبہ خدمات قائم
کیا گیا ہے تاکہ پورے ملک کے طلباء وطالبات کو کم قیمت پر یکساں اور معیاری سامان مہیا
کیا جا سکے۔ اس طرح یہ شعبہ والدین کو بچت اورسہولت پہنچا رہا ہے تاکہ موجودہ مہنگائی
کے دور میں والدین پر بچوں کی تعلیم کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ اور یہ شعبہ منہاج
ایجوکیشن سوسائٹی(MES) کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ سکولز کی ویلفیئر میں بھی
معاون ثابت ہوتا ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے سکولز کو ہر ممکن سہولت بہم
پہنچانے کےلئے بھرپور کوشش کی ہے اورخدمت میں مسلسل رواں دواں ہے۔
شعبہ مالیات
15مئی 2000ء کو سالانہ Presentation کے موقع پر MES کو بہترین کارکردگی کی بناء پر
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود مختاری
دینے کا اعلان فرمایا تھا۔ جس کے بعد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES ) میں باقاعدہ طور
پر شعبہ مالیات قائم کیا گیا۔ جس کے ذریعے جملہ سکولز اور ان میں قائم شعبہ جات کا
باقاعدہ اور باضابطہ آڈٹ کیا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ ہو : www.Minhaj.edu.pk
|