مرکزی نظامت تربیت کے زیر اہتمام سہ روزہ تنظیمی، تربیتی کیمپ مورخہ 5, 6, 7 جون 2009ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار مری جیسے پر فضا مقام منعقد ہو رہا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد تمام صدور، ناظمین، ناظمین تربیت اور ناظمین دعوت کو تربیت کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کرنا، ورکنگ پلان کی تکمیل میں عملی معاونت کے قابل بنانا، درج بالا عہدیداران کو اپنے فرائض منصبی سے آگاہی دیتے ہوئے انکی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور پر فضا مقام پر لے جا کر تربیت کے ساتھ ساتھ فطری نظاروں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرناہے۔ کیمپ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
شرکاء:
TMQپنجاب، سرحد و آزاد کشمیر کی منتخب تحصیلات سے صدور، ناظمین، ناظمین تربیت،ناظمین دعوت۔
دورانیہ:
5جون بعد از نماز عصر تا 7جون بعد از نماز ظہر۔
بمقام:منہاج القرآن اسلامک سنٹر مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ کنڈاں بازار مری
رہائش:تمام شرکاء کو درج بالا مقام پر بلا معاوضہ رہائش فراہم کی جائے گی۔
طعام:
سہ روزہ طعام و دیگر انتظامی اخراجات کیلئے مبلغ -/650 روپے فی کس وصول کئے جائیں گے۔
مذکورہ شرکاء اطلاع ملتے ہی اکاؤنٹ نمبر0197-1431-31حبیب بینک ادارہ منہاج القرآن برانچ میں -/650 روپے فی کس کے حساب سے اپنے اخراجات جمع کروا دیں۔
محل وقوع مقام تربیتی کیمپ
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ کنڈاں بازار ۔جھیکا گلی سے 8اور مری سے12کلو میٹر دور اپر دیول روڈ پر واقع ہے۔
کیمپ میں پہنچنے کا طریقہ :
- ایسی تنظیمات جن کو براستہ راولپنڈی مری پہنچنے میں آسانی ہو وہ فیض آباد میں سکائی ویز کے بالمقابل راجہ ٹریول کے ساتھ کھڑی اپر دیول بیروٹ جانے والی ہائی ایس میں بیٹھ کر کنڈاں بازار اتریں ۔کرایہ مبلغ 60روپے فی کس ہے۔
- ایبٹ آباد مانسہرہ سائیڈ سے آنے والے احباب کلڈنہ اتر کر اپر دیول والی گاڑی میں بیٹھ کر کنڈاں بازار اتریں۔
- مظفر آباد، باغ، دیر کوٹ اور راولا کوٹ کی طرف سے آنے والے احباب اپر دیول والی گاڑی میں بیٹھ کر کنڈاں بازار اتریں۔