تحريک منہاج القرآن - پانی کے بحران سے کسانوں کی معیشت تباہ ہوگی۔ شیخ زاہد فیاض
تفصيل
پانی کے بحران سے کسانوں کی معیشت تباہ ہوگی۔ شیخ زاہد فیاض
30 جون 2009 ء
پانی کا بند کرنا اور چھوڑنا بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے
واٹر بم کا حملہ پاکستان کو تباہ کرنے کی خطرناک سازش ہے
حکمرانوں نے کالا باغ ڈیم کو اپنے سیاسی مقاصد کے خاطر متنازع بنادیا ہے
قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہا ج القرآن شیخ زاہد فیاض کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک وفد سے ملاقات
بھارت کی آبی جارحیت، دہشت گردی، فریب کاری اور سازش بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہود و ہنود پاکستان کواندر سے کھوکھلا کرنے کا فارمولا بنا چکے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کا طوفان آبی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے۔ واٹر بم کا حملہ پاکستان کو تباہ کرنے کی خطرناک سازش ہے۔ بھارتی آبی جارحیت پاکستانی زراعت اور کسانوں کی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے اپنے مرکزی آفس میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بند کرنا اور چھوڑنا بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدہ سے مذاق ہے۔ ورلڈ بینک معاہدے کا ضامن ہے جو تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا پانی کی بندش سے پاکستان کی زرعی پید اوار میں کمی واقع ہوگی۔ نئے ڈیمز کی تعمیر ہونی چاہیے۔ حکمرانوں کو اب تک بھارت کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ڈیمز تعمیر کرلینے چاہیے تھے۔ مگر نااہل اور ناعاقبت اندیش سیاستدانوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم کے بعد کوئی ڈیم تعمیر نہیں کیا گیا۔ حکمرانوں نے کالا باغ ڈیم کو اپنے سیاسی مقاصد کے خاطر متنازع بنادیا ہے۔ حالانکہ یہ ڈیم ہماری معیشت اور زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ملک زرعی ہے۔ پانی کے بحران سے کسانوں کی معیشت تباہ ہوگی۔ اس لیے ہماری حکومت اور ماہرین کو بڑی سنجیدگی سے ٹھوس دلائل کے ساتھ مضبوط منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔