minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,825,383

تحريک منہاج القرآن - منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی، اب بڑی مسجد میں بھی 2 جماعتیں ہوا کریں گی۔
تفصيل
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی، اب بڑی مسجد میں بھی 2 جماعتیں ہوا کریں گی۔
04 جولائی 2009 ء
MQI on FB

عوام الناس کی طرف آنے والی تجاویزکی روشنی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 جولائی سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (المعروف بڑی مسجد) میں بھی 2 جماعتیں ہوا کریں گی۔ نماز جمعہ کی پہلی جماعت 2:10 پر اور دوسری جماعت 3:00 بجے ہو گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے 3 جولائی کو نماز جمعہ کے اجتماع میں اعلان کیا کہ آئندہ جمعۃ المبارک سے 2:10 پر پہلی جماعت ادا کی جائے گی اور 3:00 بجے دوسری جماعت ادا کی جائے گی۔ پہلی جماعت سے قبل خطاب نہیں ہوا کرے گا جبکہ دوسری جماعت سے پہلے 30 منٹ کا خطاب ہو گا۔ جو افراد پہلی جماعت میں نماز ادا کریں گے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فرض نماز کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد مسجد خالی کریں تاکہ دوسری جماعت کے لیے افراد مسجد میں داخل ہونا شروع ہو سکیں۔ عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر پہلی جماعت کے وقت سے پہلے ہی مسجد میں جگہ مکمل ہو جاتی ہے تو وہ دوسری جماعت کے لیے مسجد کے دروازے کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے قریبی Plazas (کھلی جگہ) پر انتظار کر لیں اور اگر ہو سکے تو 2:30 پر ہی مسجد میں آئیں۔ نئے شیڈول کے مطابق پہلی جماعت (بغیر خطاب کے) حافظ محمد مسعود صاحب اور دوسری جماعت (خطاب کے ساتھ ) حافظ محمد عابد نقشبندی کروایا کریں گے۔

اس سے قبل منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد میں نماز جمعہ کی صرف ایک جماعت ہوتی تھی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ نماز سے محروم رہ جاتے تھے (بالخصوص وہ افراد جنہوں نے دن کو کام کے لیے جانا ہوتا تھا اور مقامی طلبہ جن کو سکول سے لیٹ چھٹی ہوتی تھی )اور ان کو نماز کی ادائیگی کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کی دوسری مسجد یا دیگر مقامی مساجد میں جانا پڑتا تھا۔ بارسلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کے عملے ، مقامی پاکستانی تنظیمات اور عوام الناس کی طرف سے منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ نئے شیڈول کے اعلان کے بعد نماز جمعہ کے لیے آنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کی دوسری مسجد (جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا یا پرانی مسجد) اور منہاج القرآن بادالونا میں نماز جمعہ کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لہٰذا وہاں پرانے اوقات کے مطابق ہی نماز جمعہ کی ادا ئیگی جاری رہے گی۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic