minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,251,531

تحريک منہاج القرآن - اسلام نے انسانی حقوق کا جو تصور دیا اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
تفصيل
اسلام نے انسانی حقوق کا جو تصور دیا اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
14 ستمبر 2009 ء

اسلام نے ویلفیئر کا وہ نظام دیا جو غربت و افلاس کا خاتمہ کر دیتا ہے
قرابت داروں کے حقوق کا خیال رکھنے سے رزق وسیع ہو جاتا ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شہر اعتکاف میں معتکفین و معتکفات سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسانی حقوق کا جو تصور دیا ہے وہ اتنا جامع ہے کہ انسانی تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔ اسلامی معاشرے میں غیر مسلموں کو بھی مسلمانوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔ اسلام نے جانوروں اور نباتات تک کے حقوق متعین کر دیے۔ اسلام نے ویلفیئر کا وہ نظام دیا جو کسی بھی معاشرے سے غربت و افلاس کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ہر شخص کے رزق میں حاجت مندوں اور محروموں کا حصہ ہے، اس لیے ہم جب کسی کی مدد کرتے ہیں تو اپنا فرض نبھاتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ معاشرے میں رزق کی تنگی، بد امنی، بے سکونی بڑھ جائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ معاشرے کے متمول لوگوں نے بے سہارا اور مفلوک الحال لوگوں کا حق ادا کرنا ترک کردیا ہے۔ غریبوں کا استحصال کرنے والے معاشرے سے اللہ برکت اٹھا کر عذاب مسلط کر دیتا ہے، اس لیے حقوق العباد کی ادائیگی میں قطعاً غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا رزق وسیع ہو جائے وہ قرابت داروں کے حقوق کا خیال رکھنا شروع کر دے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے ویلفیئر کا ایک عظیم پروجیکٹ ’’آغوش‘‘ کے نام پر چلا رہی ہے جس میں بے سہارا بچوں کو گھر جیسا ماحول دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو مستقبل میں مزید وسیع کیا جائے گا اور غریب اور نادار بچوں کی رہائش، خوراک و دیگر ضروریات کی کفالت کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشرے میں اعلی مقام حاصل کرکے ملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic