جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کی شدید ترین میں مذمت کرتے ہیں: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ قومی سطح پر بدترین خوف و ہراس پھیلانے کی ملک دشمن عناصر کی نا کام کوشش ہے۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں پاک آرمی کے نوجوانوں کی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوںنے پیغام دیا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top