minhaj.org  
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   طلبہ   |   خواتین   |   بین المذاہب   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ مئي 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
  1 2 3 4 5 6
7 8 9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31      
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 22,825,855

تحريک منہاج القرآن - اللہ تعالی کی ذات پر پختہ یقین رکھنے والا فرد کبھی بھی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا : حسین محی الدین القادری
تفصيل
اللہ تعالی کی ذات پر پختہ یقین رکھنے والا فرد کبھی بھی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا : حسین محی الدین القادری
07 فروری 2010 ء
MQI on FB

شیطان کے پیروکار افراد معاشرے میں افرا تفری، انتشار، افتراق اور بے حیائی کو فروغ دیتے ہیں
صاحبزادہ حسین محی الدین القادری کا مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی (ص) سے خطاب

اللہ ہر کام کو دیکھ رہا ہے اگر یہ عقیدہ پختہ ہو جائے تو انسان ظلم و بربریت کے کام ترک کر دے۔ ظلم، تشدد اور بربریت مسلمانو ں کی شان نہیں۔ حقیقی مسلمان امن، محبت اور احساس انسانیت کا پیکر ہوتا ہے۔ شیطان کے پیروکار افراد معاشرے میں افرا تفری، انتشار، افتراق اور بے حیائی کو فروغ دیتے ہیں۔ رحمان کے بندے معاشرے میں امن و محبت کے چراغ روشن کر دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے تحریک منہاج القرآن شعبہ اجتماعات کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، میاں عبدالقادر، رانا محمد ادریس قادری، پروفیسر محمد نواز ظفر، راجہ زاہد، سید مشرف شاہ، جواد حامد، حاجی سیلم، فیصل محمود طاہر، ساجد گوندل، علامہ غالب پرویز لاہوری، امجد حسین جٹ، بلال مصطفوی اور محمد لطیف مدنی بھی موجود تھے۔ مجلس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے زیر انتظام ماہ جنوری میں پڑھا جانے والا 34 کروڑ سے زائد درود و سلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کہا کہ جس بندے کی خلوت پاکیزہ ہو جائے تو جلوت میں اللہ اسے برکتوں سے نواز دیتا ہے۔ اللہ تعالی کا دوست اصل میں وہی ہوتا ہے جو اپنی جلوت اور خلوت کو پاکیزہ کر لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی عبادت کا نور ان کے چہروں پر چمکتا ہے اور اللہ تعالی انہیں ایک نورانی قوت عطا کرتا ہے۔ یہی نورانی قوت مرنے کے بعد قبر میں روشنی پھیلا دیتی ہے۔ جس سے جنت کی ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے چھپ کر گناہ کر سکتے ہیں مگر اللہ تعالی سے نہیں چھپ سکتے کیونکہ وہ ظاہر و باطن سے آشنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخرت کو بھول جانے والا انسان گھاٹے میں ہے مگر جو آخرت کو یاد کرتا ہے اوراپنے اعمال کو درست کر لیتا ہے۔ اللہ تعالی اس کے اقوال اور احوال میں اپنی رحمت شامل کر دیتا ہے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر پختہ یقین رکھنے والا فرد کبھی بھی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ تعالی کی ذات پر پختہ یقین رکھنے والا اس کے ہر حکم کو مانتا ہے۔ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ میری مخلوق سے محبت کرو میں تم سے محبت کرونگا تم میری مخلوق پر رحم کرو میں تم پر رحم کرونگا۔ تم میری مخلوق کی مدد کرو میں میں تمہاری مدد کرونگا۔ تم میرے بندوں کا خیال رکھو میں تمہارا خیال رکھونگا۔ تم دکھی انسانیت کے دکھ دور کرو میں تمہارے دکھ دور کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشر ے میں برائیاں، شیطان کے کارنامے ہیں جو ان میں شامل ہوتا ہے وہ صراطِ مستقیم سے بھٹک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی، قلبی اور جسمانی بیماریاں بڑھ رہی ہیں کیونکہ ہم نے دین اسلام کو ترک کیا ہوا ہے۔ حسن نیت، حسن عبادت اور حسن عمل کے نور سے آج بھی ہم زندہ و تابندہ قوم بن سکتے ہیں۔ اگرغیروں کی غلامی کو ترک کر کے اللہ اور رسول اکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں زندگی بسر کرنے کا پختہ عزم کر لیں تو آج بھی ہم مضبوط قوم بن سکتے ہیں۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

Your Comments

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic