قرآن انسان کی روح کی پاکیزگی اور اس کو گمراہی سے بچانے کے لیے نازل ہوا : ڈاکٹر عباس فاموری

اسلام محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے : محمد گل حسین
کوئی بھی ملک تعلیم کے میدان میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا : جی ایم ملک

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ’’ہفتہ تقریبات‘‘ کا پہلا پروگرام مقابلہ حسن قرات و مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’الارھاب و علاجہ (دہشت گردی اور اس کا حل)‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مفتی پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نامور دانش و محقق آغائی ڈاکٹر عباس فاموری (ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران) تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں پیر سید علی حیدر الگیلانی البغدادی (دربار عالیہ پیر پٹھان جھنگ)، محمدگل حسین (دائریکٹر جی ایم آئی سعودی عربیہ)، جی ایم ملک، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر ظہور اللہ الاہزی (وائس پرنسپل کالج آف شریعہ)، پروفیسر محمد نواز ظفر، محمد عباس نقشبندی اور نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی نے شرکت کی۔ مقابلہ جات میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن قراءت میں قاری سہیل نعیمی (النعیمیہ قراءت اکیڈمی اسلام آباد)، قاری خالد حمید کاظمی (کالج آف شریعہ) اور قاریہ دل آویز (مدینہ قرا ت اکیڈمی) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ عربی تقریر میں حافظ سلمان (پنجاب یونیورسٹی)، حافظ نصیر الدین چشتی (کالج آف شریعہ) اور اظہار الحق (نوریہ رضویہ فیصل آباد) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آغائی ڈاکٹر عباس فاموری نے کہا کہ مجھے آج اس محفل میں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے قرآن کی عظمت کے بارے میں کہا کہ اگر یہ کسی اور زبان میں بھی نازل ہوتا تو اس پر عمل کرنا واحب ہوتا۔ عربی زبان جامع زبان ہے اور اس کی گرائمر بھی جامع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن انسان کی روح کی پاکیزگی اور اس کو گمراہی سے بچانے کے لیے نازل ہوا۔ ڈائریکٹر جی ایم آئی سعودی عریبہ محمد گل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے قتل اور زیادتی کو حرام قرار دیا ہے۔ اسلام نے سزائیں اس لیے رکھی ہیں کہ اس میں انسانیت کے لیے امن ہے اور اسلام محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، جس نے ایک انسان کو زندہ کیا گویا اس نے پوری انسانیت کو زندہ رکھا۔ جی ایم ملک (ترجمان پاکستان عوامی تحریک) نے کہا کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے میدان میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس شعور کو بیدار کرنے کے لئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیمی منصوبہ جات شروع کیے جس میں 572 سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا۔ نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد اسلام کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ مقابلہ حسن قراءت میں جیوری کے فرائض قاری غلام مصطفی، قاری اللہ بخش نقشبندی اور قاری خالد عثمان علوی نے سر انجام دیے جبکہ مقابلہ عربی تقریر میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر انوار الحسن، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری اور سید افتخار الحسن شاہ نے سرانجام دیے۔ آخر پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی انتظامیہ میں جنرل سیکرٹری بزم منہاج حافظ فرخ سوار، صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، مدثر محی الدین، محسن کمال، واجد نعیم مغل، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، یامین مصطفوی، عاصم الیاس، ذوالقرنین نواز اور حافظ نصیر الدین چشتی شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top