minhaj.org  
for FREE
online
literature
 
سرورق   |   فلاح عامہ   |   سمندرپار   |   نوجوانان   |   خواتین   |   درود   |   القرآن   |   تصانیف   |   خطابات   |   مجلہ جات   |   خريداري   |   العربیۃ   |   English
سرورق
شيخ الاسلام
مشاہیر کے تبصرے
منہاج انسائیکلوپیڈیا
ممبرشپ فارم
مرکزي شعبہ جات
اہم سرگرمياں
تمام سرگرمياں
ماہانہ نیوز لیٹر
ٹی وی پروگرام
سرکلرز
پريس ريليز
اخباري تراشے
کالم / ادارتی صفحات
آرٹيکلز
انٹرويوز
ويب سائٹس
ہمارا رابطہ
آئیں دین سیکھیں
تاريخ وار سرگرمياں
پچھلا مہينہ فروري 2012 ء اگلا مہينہ
پ م ب ج ج ہ ا
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
20 21 22 23 24 25 26
27 28 29        
تلاش براے تاریخ
ويب سہولتيں
minhaj.org

minhaj.org
متن بڑا کريں متن چھوٹا کريں
ای ميل گروپ
نقشہ جات

Hits: 21,251,511

تحريک منہاج القرآن - منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا پروگرام
تفصيل
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا پروگرام
19 فروری 2010 ء

مورخہ 19 فروری 2010ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59 ویں سالگرہ اسلامک سنٹر دیزیو میں منائی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر سید ارشد شاہ نے فرمائی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں بزرگوں، خواتین، جوان، بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت چن نصیب نے حاصل اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا، ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی سعادت ملک محمد اصغر، ارشد حسین اویسی، محمد اشرف اور آزاد احمد بٹ نے حاصل کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ناظم دعوت و تربیت چن نصیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نقابت علامہ وقار احمد نے کی۔ اپنی گفتگو میں علامہ وقار احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آباؤ اجداد کا تعارف کرواتے ہوئے آپ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج کے دن ہمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجالانا چاہیئے کہ اس نے ہمیں اتنا محبوب قائد عطا فرمایا۔

پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام کی زندگی کے بارے میں تیار کی گئی ڈاکومنٹری ویڈیو سی ڈی بھی دکھائی گئی جس میں آپ کا مکمل تعارف اور ملک پاکستان کے تمام علماء کرام اور پیران کرام اور سیاسی لیڈران نے شیخ الاسلام کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد زاد احمد بٹ نے انوارالمصطفیٰ ہمدمی کا لکھا ہوا ترانہ ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری پیش کیا۔ آخر میں علامہ وقار احمد نے اللہ رب العزت کے حضور دعائیہ کلمات بیان کرتے ہوئے شیخ الاسلام کے آباؤ اجداد اور بھائی جاوید قادری اور تحریک منہاج القرآن کے وہ وابستگان جنہوں نے تادم وصال اپنے محبوب قائد کی آواز پر لبیک کہا اور جان کا نذرانہ دے دیا جن میں مخدوم تنویر احمد قریشی، محمد اجمل قادری اور ڈاکٹر محمود الحسن کنجاہی کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خوبصورت پروگرام کو سجانے میں جن احباب نے بھر پور محنت کی ان میں دیزیو تنظیم کے صدر حاجی محدم خالد، نارتھ اٹلی کے صدر میاں سرفراز احمد، دیزیو شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید اور حاجی محمد اشرف قابل ذکر ہیں۔ انتظامیہ کے فرائض ملک محمد اصغر، ملک محمد فیروز، محدم خوشحال، محمد یعقوب، سرمد جاوید، احمد جاوید، محمد نصیر، محمد عقیل اور محمد عمران نے انجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید(اٹلی)

سرگرمیاں از:   آسٹریا | آسٹریلیا | آئرلینڈ | اٹلی | امریکہ | ایران | بحرین | برطانیہ | بنگلہ دیش | بھارت | بیلجیئم | پاکستان | ترکی | جاپان | جرمنی | ڈنمارک | سپین | صومالیہ | کوریا | فرانس | فن لینڈ | متحدہ عرب امارات | مصر | ناروے | ہانگ کانگ | ہالینڈ | یونان
Top Copyright © 1994 - 2012 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved.
Website Traffic