تحريک منہاج القرآن - سوات (مینگورہ) بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
تفصيل
سوات (مینگورہ) بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
22 فروری 2010 ء
دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سوات
(مینگورہ) بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد
انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام انتہا پسندی اور ہر
سطح کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں
نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار
ہمدردی کیا ہے۔