اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد 15 کلومیٹر طویل بینر کے ابتدائی حصے پردستخط کرچکے ہیں۔

مختلف جگہوں پر میلاد فلوٹ کے گرد دستخطوں کے لیے عوام کا تانتا بندھا رہا،  لوگ فون پر لوکیشن پوچھ رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ احتجاج کا مثبت طریقہ اپنایا ہے: ساجد بھٹی

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عوامی دستخط مہم کو عوامی سطح پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اہل لاہور جوق در جوق دستخط کر رہے ہیں۔ عوام نے اس مثبت احتجاج کو بہت سراہا ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد 15کلومیٹر طویل بینر کے ابتدائی حصے پر دستخط کر چکے ہیں۔ نشتر ٹاؤن،  داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن میں مختلف جگہوں پر میلاد فلوٹ کے گرد دستخطوں کے لیے عوام کا تانتا بندھا رہا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد بھی فلوٹ پر سائن کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں اور فون کر کے فلوٹ کی لوکیشن پوچھ رہے ہیں۔ سکولز کالجز کے طلباء و طالبات غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلوٹ پر دستخظ کر رہے ہیں۔ گرین ٹاؤن،  ہمدرد چوک،  اکبر چوک،  ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،  برکت مارکیٹ،  کلمہ چوک،  اچھرہ،  چوبرجی،  داتا دربار،  شاہدرہ میں فلوٹ پر دستخط کرنے والوں نے کہا کہ احتجاج کا مثبت انداز اپنانے سے ہی ہم ذمہ دار قوم کی حیثیت سے اپنی پہچان کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ احتجاج کا مثبت طریقہ اپنایا ہے۔ ہمارا یہ منفرد احتجاج قابل تقلید ہے۔ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے لکھے جانے والے مراسلے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مثبت سوچ اور رویوں سے ہی اسلام سے متعلق پیدا شدہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top