گستاخانہ خاکوں کے خلاف تیار کیا گیا دنیا کا طویل ترین احتجاجی بینر اقوام متحدہ کے سپرد کر دیا گیا۔

مورخہ: 17 مئی 2006ء
گوجرانوالہ، راہوالی، گجرات، سرائے عالمگیر، جہلم، گوجرخان اور ائیر پورٹ چوک راولپنڈی میں بھرپور استقبال، جگہ جگہ گل پاشی

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف دس لاکھ افراد کے دستخطوں پر مشتمل دنیا کا طویل ترین احتجاجی بینر اقوام متحدہ کے سپرد کر دیا گیا۔ اس بینر پر لاہور سے ماہ ربیع الاول میں دس لاکھ افراد کے احتجاجی دستخط حاصل کئے گئے۔ بینر کو جلوس کی شکل میں لاہور سے اسلام آباد لایا گیا۔ گوجرانوالہ، راہ والی، گجرات، سرائے عالمگیر، گوجر خان اور ائیر پورٹ چوک راولپنڈی میں بھر پور استقبال اور گل پاشی کی گئی۔ اشتیاق چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، محمد یوسف یعفور مرکزی صدر MSM، ظہیر عباس گجر نائب صدرMSM اور عمر فیاض ہاشمی سیکرٹری انفارمیشن کی قیادت میں جلوس اسلام آباد پریس کلب پہنچا جہاں پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بینر دکھایا گیا گیا۔ بعد ازاں بینر کو سعودی ٹاور اسلام آباد میں سینکڑوں افراد اور میڈیا کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں نمائندوں کے سپرد کر دیا گیا۔ اس موقع پر اشتیاق چوہدری، محمد یوسف یعفور، ظہیر عباس گجر اور عمر ہاشمی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر قانون سازی کرکے کہ کسی بھی مذہب کے بانی کی شان میں گستاخی نہ کی جائے اور ایسے فعل کا ارتکاب کرنے والے افراد کو بین الاقوامی مجرم قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ تہذیبوں کے تصادم سے دنیا کے امن کو خطرہ لاحق نہ ہو۔ مقررین نے کہا کہ منہاج القرآن کے نوجوانوں نے پر امن اور مثبت احتجاج کی روش ڈالی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی مسئلے پر احتجاج کرنا ہو تو تمام تنظیمیں گھیراؤ، جلاؤ کی بجائے مہذب اور پر امن طریقے سے احتجاج کرائیں۔ اس موقع پر آصف مرزا، امجد چوہدری، رانا شہزاد، ابرار رضا ایڈووکیٹ، شعیب مغل، افتخار بیگ، اشتیاق حنیف مغل، سردر اعجاز سدوزئی، حافظ اشتیاق، ہارون آصف مرزا، حمزہ بٹ، جاوید ججا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top