حویلیاں: چالیس روزہ درس عرفان القرآن کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ حویلیاں کے زیراہتمام چالیس روزہ درس عرفان القرآن اختتام پزیر ہو گیا ہے۔ اختتامی تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی ضلعی صدر محترمہ روبینہ معین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ فاطمہ شہزادی نے تلاوت قرآن پاک اور محترمہ سیدہ زرتاج بخاری (ضلعی ناظمہ منہاج ویمن لیگ، پشاور) نے تاجدارِ کائنات ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محترمہ زبیدہ باجی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت و فوائد کے متعلق اظہار خیال کیا۔ ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور محترمہ روبینہ معین نے خطاب کیا۔ آخر میں انہوں نے عرفان القرآن کورس مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دیں۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top