حویلیاں (ایبٹ آباد): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حویلیاں کے زیراہتمام حویلیاں شہر میں کرونا آگاہی مہم شرو ع کی گئی، اس مہم کی نگرانی ضلع ناظم تحریک منہاج القران علامہ جاویدالقادری اور تحصیل ناظم حویلیاں حاجی عزیز الرحمان نے کی، حویلیاں شہر میں 1000 ماسک لوگوں میں تقسیم کئے گئے اور سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونے کی ترغیت دی گئی۔ بعد ازاں حویلیاں ہسپتال کی وزٹ کیا گیا اور ڈاکٹرز کو ماسک پیش کئے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top