اٹک: منہاج ووکیشنل سنٹر حضرو کی تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 28 مئی 2016ء

حضرو: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے مورخہ 28 مئی 2016ء کو حضرو (اٹک) میں منہاج ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ جب تک ہنر اور علم کو معاشرے میں ان کا جائز مقام نہیں دیا جائے خوشحالی نہیں آئے گی۔ ترقی یافتہ قومیں علم و ہنر کو اہمیت دے کر آگے بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مذہبی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے فنی تربیت اور ہنرمندی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

Top