وکٹوریا میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 25 اگست 2019ء

Quranic-Encyclopedia

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریب رونمائی پرسٹن ٹاون ہال وکٹوریا میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر آسٹریلین ماہر تعلیم، پروفیسرز، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا علوم و فنون کا بیش بہا خزانہ ہے، جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔ قرآن وہ عظیم معجزہ ہے جس میں کائناتی علوم کے ہر سوال کا جواب موجود ہے۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا سٹال بھی لگایا گیا، جہاں شرکاء نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا اردو اور انگریزی ورژن دونوں میں خصوصی دل چسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں معزز مہمانوں کو انسائیکلوپیڈیا کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

Quranic-Encyclopedia

تبصرہ

Top