منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش میں اساتذہ اور طلبہ کی شمولیت

رپورٹ: محمد ابوالکلام بنگلہ دیش

مورخہ 4 اپریل 2010 بروز اتوار کو دوہازاری سگاچر موسایا فاضل مدرسہ کے پرنسپل حضرت علامہ سلمان مجددی اور مدرسہ کے جملہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش میں شمولیت کا اعلان کیا، مدرسہ کے پرنسپل سمیت جملہ سٹاف نے منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کی اور ممبر شپ فارم دستخط کرکے منہاج القرآن بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری الحاج مولانا محمد ابوالکلام کے ہاتھ میں جمع کروایا۔ جنرل سیکرٹری نے مدرسہ ہذا کے میدان میں سارے اساتذہ، طلبہ و طالبات سے اجتماعی طور پر عہد لیا، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتابوں کا گفٹ پرنسپل کو بطور تحفہ دیا۔

اس بابرکت تقریب میں جنرل سیکرٹری نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ منہاج القرآن کا مشن امت مسلمہ کو عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آشنا کروانے کے لئے مصروف عمل ہے اور اتحاد امت کا داعی ہے، اس تقریب میں منہاج القرآن چٹاگانگ دکھن کے صدر مولانا محمد ذاکر حسین اور منہاج القرآن افورہ کے صدر الحاج علی اصغر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top