بھکر : تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

30 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان سے خصوصی خطاب چینل 92 کے ذریعے کارکنان کو دیکھایا گیا۔ اس کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ عہدیداران و کارکنان سمیت رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عوامی مارچ کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کے آغاز کے بعد تحریک منہاج القرآن بھکر میں بھی فنڈ ریزینگ کا آغاز کیا گیا۔

تبصرہ

Top