منہاج سسٹرز لیگ کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن سسٹرز لیگ سالانہ محفل میلاد 2017ء منعقد ہوئی، جس کی صدارت شازیہ شفیق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علی اکبر اور حسن شفیق نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ علینہ مغل نے قرآنی آیات کی ترجمہ پیش کیا جبکہ سسٹر مسرت مغل نے احادیث کی تلاوت بھی کی۔ منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم نے حمد باری تعالیٰ کو پیش کیا، جس کے بعد منہاج سسٹرز لیگ اور سسٹر رحیمہ، عفیفہ کامران، ہانیہ شفیق اور ثناء شفیق نے نعت خوانی کی۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل کی سسٹر سیما راضی، سسٹر شمع بصیر، سسٹر شبنم مغل نے انتہائی احسن انداز میں عربی نشید بھی پڑھیں۔

سسٹرز رابیعہ اعوان نے پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف پیش کیا اور خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پروگرام میں سسٹر سائرہ فاروق نے میلاد النبی کے حوالے سے خطاب کیا۔

سسٹر صوبیہ فواد نے بھی مولدالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے احادیث کی روشنی میں گفتگو کی۔ سسٹر شازیہ شفیق نے بھی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی کے موقع پر خواتین کا پروگرام منعقد کرنا انتہائی مشکل ٹاسک تھا، جسے تمام سسٹرز کے تعاون سے ممکن بنایا۔اس پروگرام میں منہاج سسٹرز لیگ نے محفل میلاد کے انتظامات کیے اور سسٹر شبنم نے اسٹیج کی تنزین و آرائش مکمل کی۔ پروگرام میں شہیدہ ملک اور مسرت مغل نے شیخ الاسلام کی کتب کا اسٹال بھی لگایا۔ میلاد کے اس پروگرام کا باقاعدہ اختتام درود و سلام سے ہوا۔

رپورٹ: صوبیہ فواد

تبصرہ

Top