چکوال: شہداء پشاور کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ریلی

چکوال () شہداء پشاور کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے زیراہتما ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ طلبہ محاذ جماعتیں جن میںISF ،IJT ،PSF اور JSO نے شرکت کی۔ مشترکہ ریلی نکالی کا آغاز دفتر ایم ایس ایم (منہاج القرآن) سے شروع ہو کر یادگار شہدا 15 چوک پر گئی جہاں پر شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر تمام طلبہ تنظیمات کے نمائندگان نے خطاب بھی کیے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ محمد زین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ PSF کے نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم ایس ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تمام طلبہ تنظیمات کو آج ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ISF کے صدر چوہدری دانش نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کو ہر سطح پر مسترد کرتے ہیں اور دہشگردوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

MSM کے مرکزی کورآڈینیٹر تنظیمات احمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ جہاں فوج ضرب عضب میں مصروف ہے وہاں ایم ایس ایم اور تمام طلبہ تنظیمات ضرب امن میں مصروف ہیں۔ ایم ایس ایم پورے پاکستان میں نوجوانوں کو امن کا پیغام دینے کیلئے پیس ٹریننگ ورکشاپش کا انعقاد کر رہی ہے۔

آخر میں تمام طلبہ تنظیمات نے متحد ہو کر ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور شہدائے اے پی ایس سے اظہار یکجہتی کیا۔

تبصرہ

Top