عوامی تحریک ضلع چکوال کے سابق صدر حاجی مزمل عباس کے والد گرامی کی قل خوانی

پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے سابق صدر حاجی مزمل عباس اور حسنین عباس کے والد گرامی حاجی عطاء اللہ کی رسم قل شریف ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ پروگرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تنظیمات خیبر پختونخواہ اور بلوچستان احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔

پروگرام میں تلاوت کلام پاک اور عارفانہ کلام کی سعادت قاری صفدر علی چشتی نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض قاری احمد رضا نے ادا کیے اور صوفی عبدالرزاق چشتی نے نعت پیش کی۔ احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عطاء اللہ نیک اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، ان کے بیٹوں نے ان کی بڑی خدمت کی، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی طور پر حاجی مزمل عباس کو فون کیا اور ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔

پروگرام میں پی ٹی آئی کے راہنما راجہ یاسر سرفراز، شاہد اقبال، چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان، سابقہ کونسلر حاجی محمد رفیق، حاجی عبدالغفور شیخ، نکہ کہوٹ سے اویس قادری، محمد احسان سنی، ہارون حیدر، باقر قریشی، راجہ برادران بہکڑی، حافظ محمد خان، جہانگیر حسین، عبدالغنی، حاجی محمد صابر، توقیر عباس، ذیشان عباس، محمد جاوید، ڈاکٹر سہیل محمود، ڈاکٹر محمد لطیف، ڈاکٹر صفدر علوی، طلعت حسین، محمد عصمت، خالد جنجوعہ، حاجی محمد صفدر، ملک مطلوب حسین، ظہیر مغل، لیاقت حسین، آصف محبوب نے شرکت کی اور حاجی مزمل عباس سے اظہار تعزیت کیا۔ اہل علاقہ، اعزاواقارب نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت ہو کر فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

Top