چینیوٹ: تحریک منہاج القرآن کا ورکرز تربیتی نشست کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن چینیوٹ کے زیراہتمام ورکرز تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ تحریک باہمت، باحوصلہ اور قیادت سے وفادار کارکنان کی بدولت اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کریں تاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

تقریب کے اختتام پر اللہ کے حضور دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top