چینیوٹ: تحریک منہاج القرآن کا حلقہ فہم دین کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل چینوٹ کے زیراہتمام حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے  خصوصی شرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع معروف دینی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے مطابق انقلاب انہیں قوموں کا مقدر ٹھرتا ہے جو خود اپنے اندر انقلاب پیدا  کرتی ہیں اور ہر باطل، طاغوتی قوت سے ٹکرا کر مصطفوی نظام کو رائج کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ وطن عزیر اس وقت کئی مسائل سے دوچار ہے اور اسے ایسی باصلاحیت، قابل اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی طاقتوں کو No کہہ سکے، مگر موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام سیاست قابل اور جرات مند قیادت کو لانے میں مانع ہے۔ لہذا موجودہ نظام انتخاب کو سمندر برد کرنے اور اسے نیست و نابود کرنے کے لیے انقلاب کا پیکر بن کر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا اور ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہونا ہو گا تاکہ جلد از جلد اس دھرتی پر مصفطوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔

اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top