چنیوٹ: پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد مورخہ 22 اپریل 2016 کو کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید تھے جبکہ نائب صدر پنجاب پاکستان عوامی تحریک سید شاہد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

میجر محمد سعید نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات نے حکمران خاندان کو بے نقاب کردیا ہے، کرپشن کے واضح ثبوت منظر عام پر آچکے ہیں۔ معصوم صورت وزیراعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بدترین معاشی دہشت گردی ہے۔ پانامہ لیکس کوئی مذاق نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ ان ثبوتوں سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی بلکہ وزیراعظم میاں نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور حکومت کرنے کے اہل بھی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف وزیراعظم کے عہدہ سے فوری طور پر مستعفی ہوکر اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کریں، کیونکہ وزیراعظم کے منصب پر رہتے ہوئے پاکستان میں کسی بھی قسم کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

سید شاہد علی شاہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کمیشن کمیشن کے کھیل کو مزید برداشت نہیں کرسکتی۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد حکمران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی تجوریاں بھرتی جارہی ہیں اور عوام بھوک سے بلک رہے ہیں، کسان بدترین استحصال کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کا یوم احتساب قریب ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جلد انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔

تبصرہ

Top