منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے فورم ایگزیکٹوز اور نظامت تعلیمات کا اجلاس

Dr Hassan Qadri visit

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی نظامت تعلیمات کے زیراہتمام اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی 26 جولائی 2019ء کو ڈنمارک آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورمز کے ایگزیکٹوز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورمز کی طرف سے سالانہ کارکردگی اور آئندہ سال کے اہداف پیش کئے گئے۔

ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن بورڈ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے نظامت تعلیمات MQI ڈنمارک کی گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن کے چار مراکز پر 26 اساتذہ کرام کل وقتی اور جز وقتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جن میں معلمین و معلمات شامل ہیں۔ اسی طرح 700 کے قریب طلباء و طالبات مختلف شعبہ جات میں دینی تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جن میں شعبہ حفظ و ناظرہ قرآن مجید ، شعبہ اسلامک ایجوکیشن ، شعبہ اردو لینگویج ، شعبہ درس نظامی اور شارٹ کورسز وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ درس نظامی میں 14 طلبہ و طالبات نے کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے نصاب کے مطابق الشھادۃ الثانویہ کی تعلیم مکمل کرلی ہے اور الشھادۃ العالیہ کی کلاس شروع کر دی ہے ۔ الشھادۃ الثانویہ کا دوسرا بیج بھی شروع کردیا گیا ہے۔

آئندہ سال کے اہداف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 13 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کے لیے تین سالہ دورانیہ پر مشتمل اسلامک ایجوکیشن کے ایک ڈپلومہ کا پلان پیش کیا گیا جس کا نصاب تحریر و ترتیب کے آخری مراحل میں ہے۔ اسی سال سے منہاج القرآن کے تمام مراکز پر یہ ڈپلومہ ایجوکیشن شروع کر دی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ایجوکیشن بورڈ اور خاص طور پر مفتی ارشاد حسین سعیدی کی ان تعلیمی وتدریسی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے منہاج القرآن کے مراکز پر دی جانے والی تعلیمی و تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تمام ممبران اور منہاج القرآن کے مراکز پر خدمات سرانجام دینے والے تمام سکالرز اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔

رپورٹ : سجاد احمد ساھی

Dr Hassan Qadri visit

Dr Hassan Qadri visit

Dr Hassan Qadri visit

تبصرہ

Top