بیدری شعور ورکرز کنونشن (فیصل آباد)

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام تبدیلی نظام ورکرز کنونشن 13 جولائی 2012ء بروز جمعۃالمبارک کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت نائب امیر اللہ رکھا نعیم القادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم تھے۔ اس موقع پر ناظم TMQ فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم، حاجی محمد امین القادری، پروفیسر غلام مرتضیٰ، رانا غضنفر علی، میاں عبدالقادر، حاجی محمد عباس، میاں امجد قادری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، صدر PAT رانا نثار احمد شہزاد، جنرل سیکرٹری MYL عرفان اسلم، صدر MSM محمد شہزاد، رانا ندیم اختر اور رانا طاہر سلیم بھی موجود تھے۔

کنونشن میں ضلع بھر سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی قائدین جب اسلامک سنٹر میں داخل ہوئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز قاری عبدالرشید اعوان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کے بعد فیصل آباد کے معروف نعت خواں محمد علیم خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ بلال برادران نے قائد انقلاب کی آمد کے سلسلہ میں امیر پنجاب احمد نواز انجم کا لکھا ہوا کلام پیش کیا۔ کنونشن میں نقابت کے فرائض ناظم تربیت TMQ فیصل آباد میاں کاشف محمود نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے شدید بارش ہونے کے باوجود عظیم الشان ورکرز کنونشن کے انعقاد پر فیصل آباد تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ تبدیلی لیڈر نہیں عوام لاتے ہیں لہٰذا عوام کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ نظام کو بچانے کے لیے لٹیروں اور نظام دونوں کو ٹھکرا دیں۔

امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4 نومبر کو پاکستان آمد پر 20 لاکھ خواتین و حضرات مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں ان کا استقبال کریں گے اور یہ دن پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرے گا جب ہر گلی ہر محلے سے سینکڑوں نوجوان اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب ہونگے۔ انہوں نے شہر اعتکاف اور زکوٰۃ مہم 2012ء پر بھی تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

آخر میں نائب امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اللہ رکھا نعیم القادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لئے دعا بھی فرمائی۔

تبصرہ

Top