فیصل آباد: خواتین کے لیے فہم دین کورس

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام خواتین کے لیے فہم دین کورس 27 دسمبر 2016ء کو اسلامک اکیڈمی غلام محمد آباد میں منعقد ہوا۔ کورس میں علاقہ بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں اکثریت طالبات کی تھی۔ منہاج ویمن لیگ کی ضلعی صدر سیدہ اختر کلثوم، روبینہ خاکی، ڈاکٹر ثریا، ڈاکٹر سعدیہ بتول، قمر النساء خاکی، سعدیہ حفیظ و دیگر معلمات نے بھی کورس میں شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ پرفتن دور میں مغربی ثقافتی و معاشرتی یلغار سے خواتین بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرے میں باوقار اور باعزت کردار دیا ہے لیکن موجودہ دور کی ثقافتی یلغار نے خواتین کو اسلام سے عملی طور پر دور کر دیا ہے۔ منہاج ویمن لیگ کے فہم دین کورس میں گھریلو خواتین سے لے کر معاشرے میں ہر سطح کی خواتین کو تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ خواتین اپنی فیلڈ میں بامقصد زندگی گزار سکیں۔

خواتین فہم دین کورس کے اختتام پر شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں جبکہ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top