فیصل آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب

مورخہ: 07 جون 2017ء

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں فرہدہ علی، طاہرہ شکور، شمائلہ انجم، حرا دلبر، اقرء اکرم، غلام محمدقادری، دلبر اعوان، جعفر حسین گجر، اشتیاق حسین، الطاف حسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نوازانجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے نبیﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو اسی میں اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبر نے فیصل آباد میں جاری فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسلام انسانی خدمت کے حوالے سے سب سے بڑا دین ہے، آنسو پونچھنا اور دکھ درد میں شریک ہونا بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے والے آج جگہ جگہ رسوا ہورہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، اللہ تعالیٰ توفیق دے اور انسان ظلم کرے تو وہ نہ اس دنیا میں عزت سے جی سکتا ہے اور نہ آخرت میں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھرنا ہو یا لانگ مارچ وہ قوم کو ایجوکیٹ کرتے ہیں، تربیت اور اخلاق کے اعتبار سے انہوں نے ایک بہترین نوجوانوں کی نسل تیار کی ہے۔

تقریب میں شریک لوگوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے انسانی خدمت کے عالمگیر پروگرامز کو سراہا۔

تبصرہ

Top