تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل

تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات کی نگرانی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن فیصل آباد کی ضلعی تنظیم کا اہم اجلاس اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے ضلعی اورصوبائی حلقہ جات کے عہدیداران ورفقاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اہم اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد سید ہدایت رسول قادری ضلعی صدر، رانا رب نواز انجم کو ضلعی ناظم منتخب کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرطاہرالقادری نے نظام کی اصلاح کیلئے ہمیشہ قابل عمل تجاویز دیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے اندوہناک واقعات اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں، پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی 14 شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا، قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کے لئے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور قومی سطح پر آئین و قانون کی حکمرانی، اسلامی روح کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے محب وطن دانشور طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔

نو منتخب ضلعی صدر سید ہدایت رسول اور ضلعی ناظم رب نواز نے کہا کہ ان شاءاللہ تحریک منہاج القرآن کو پورے فیصل آباد میں آرگنائز کیا جائے گا۔ ضلعی، تحصیل و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے گی۔ سید محمود الحسن، بابر علی چوہدری، اظہر علی مصطفوی، سہیل حمید، میاں ریحان مقبول، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، اللہ رکھا نعیم، عزیز الحسن اعوان، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، عبدالقادر، آصف عزیز، ساجد حسین، خالد رفیق، سہیل مقصود، عمر فاروق، اعجاز احمد، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری سمیت اہم رہنماؤں نے بھی و منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

tmq fasilabad elections

تبصرہ

Top