پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن

پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے فیصل آباد بھر میں بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، عوامی تحریک ہرشہری اوردیہاتی کونسل میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، علاقائی ترقی کیلئے بلدیاتی اداروں کو انتظامی اختیارات اور وسائل دینا ہونگے۔

پاکستان عوامی تحریک با اختیار بلدیاتی اداروں اور با اختیار عوام کے سیاسی فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ فعال بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوری نظام کی تشکیل کسی طور پر ممکن نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان بلدیاتی انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیں۔ عوامی رابطہ مہم اور ممبر شپ مہم میں تیزی لائیں۔ یونین کونسل سے لے کر پی پی سطح تک رکنیت سازی مہم اور رابطہ مہم شروع کی جائے۔ پی اے ٹی کا سیاسی ویثرن ہر گھر تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

کنونشن سے جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ریحان مقبول، ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر، شیخ امین القادری، رانارب نواز، طارق فیضی، غلام محمدقادری، جاوید ذوالفقار، میاں ظہور انور، ملک شبیر حسین، رانا نثارشہزاد، محمد فاروق طور، مدثرفاروق، حاجی مقبول، غلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی، انقلابی جماعت ہے۔ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کے خلاف آواز اٹھائی، عملی جدوجہد کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے مگر اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ظلم کے خلاف ڈٹے ہیں ڈٹے رہیں گے اور نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے نظام کی تبدیلی، کرپشن کے خاتمے اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے طویل ترین عملی جدوجہد کی ہے۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں سانحہ ماڈل ٹائون بھی پیش آیا۔ 5 سالوں سے شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے پر امن قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرہ

Top