عوامی تحریک ماموں کانجن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

kashmir rally

پاکستان عوامی تحریک نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن آزادی کے عزم اور جوش و خروش سے منایا۔ پاکستان عوامی تحریک ماموں کانجن پی پی 104 کے زیراہتمام یوم کشمیر پر اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بچے، بوڑھے، نوجوان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ریلی میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری 70 سالوں سے آزادی اور اپنے حق خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

kashmir rally

kashmir rally

تبصرہ

Top