عوامی تحریک گوجرہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

پاکستان عوامی تحریک گوجرہ کے زیراہتمام کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان کے علاوہ، بچے، بوڑھے، نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ریلی میں مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری 70 سالوں سے آزادی اور اپنے حق خود مختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم کشمیر پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top