فرانس: پاکستان عوامی تحریک کے قصاص مارچ اور دھرنے قاتل حکومت کے تابوت کی آخری کیل ہیں: طاہر گورائیہ

مورخہ: 25 اگست 2016ء

پیرس (اے۔ کے۔ راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سیکرٹری جنرل طاہر عباس گورائیہ نے ’قصاص و سالمیت پاکستان تحریک‘ کے احتجاجی مارچ اور دھرنوں پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پاکستان کی سالمیت کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے بیک وقت 100 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے آل شریف کے اقتدار کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور قاتل حکومت کے خلاف چاروں صوبوں سے کارکنوں کا سڑکوں پر نکلنا ظاہر کرتا ہے کے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کا جوش و جذبہ اور دم خم 2014 والے دھرنے سے کسی بھی طرح کم نہیں۔ 2014 کا احتجاج بھی قصاص، انصاف اور سالمیت پاکستان کیلئے، آج بھی ایسے مقصد سے نکلے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریف برادران لوٹ مار کی دولت اور ریاستی طاقت کے بےرحم استعمال سے سلطنت شریفیہ قائم کرنا چاہتے ہیں، آل شریف نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز اور کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے جس سے پاکستان کے بین الاقوامی، اسلامی اور جمہوری تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

طاہر عباس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ظالم اور قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے تو پاکستان کے ہر شہری کا اپنے وطن پر اعتماد بڑھے گا، اور عام پاکستانی بیرونی ممالک کا خواب دیکھنے کی بجائے اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

تبصرہ

Top