ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی پہنچ گئے

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں جرمنی پہنچ گئے، برلن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں۔ آپ دورہ یورپ میں ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس اور یوکے کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے برلن جرمنی پہنچے۔

اس تنظیمی دورہ کے دوران یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں و کارکنان سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

جرمنی میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

تبصرہ

Top