منہاج القرآن انٹرنیشنل کپسیلی مرکز میں سکھ نوجوان کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز کپسیلی میں مورخہ 03 جنوری 2011ء کو ایک سکھ نوجوان نے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم زاہد کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، جس کا نیا اسلامی نام محمد حسنین رکھا گیا ہے۔

یونان میں عرصہ دس سال سے مقیم بلجیت سنگھ جس کا تعلق جالندھر سے ہے اور وہ یونان میں ابوستیفا میں رہائش پذیر ہیں، نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ محمد حسین نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہی سچا دین ہے اور یہی دین دنیا میں بھی انسان کو کامیابی دیتا ہے اور مرنے کے بعد بھی اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے کامیابی ملے گی۔ آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت عالم اسلام کے لئے ایک نعمت ہے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ملک جاوید اقبال اعوان نے محمد حسنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ دور میں جس طرح دین اسلام کا پرچار کر رہے ہیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم سے عشق، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور اہل بیت سے محبت کو روشناس کرا رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ذات پوری دنیا میں سفیر امن کے نام سے پہچانی جاتی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ان کی سنگت ملی اور منہاج القرآن کا عظیم پلیٹ فارم ملا۔

قبول اسلام کی پرمسرت تقریب میں چودھری مستنصر علی گھرال، چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) یونان چودھری طلعت علی گجر سینئر ایڈیٹر ویکلی آواز طارق شریف اعوان نائب ناظم، چودھری تجمل نذیر صدر مرکز کپسیلی، اشرف احمد ناظم کپسیلی، عابد حسین کھوکھر صدر مجلس شوریٰ کپسیلی، چودھری پنن خان آیوستیفانو اور ان کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top