منہاج القرآن انٹرنیشنل (خلقیدہ) یونان کے زیراہتمام محفل عید میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل (خلقیدہ) یونان کے زیراہتمام مورخہ 24 فروری 2011ء بروز سوموار کو مسجد اللہ والی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان کی زیرصدارت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ نعت خوانوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے ولادت باسعادت، سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام حاضرین کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پانچ وقت کی نماز کی پابندی پر زور دیا اور رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے منہاج القرآن کے علمی، فکری، دعوتی و تربیتی، فکر پر مبنی منشور پر بریفنگ دی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں دس عرفان القرآن اور ایک عمرہ کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام درود وسلام اور دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top